چوہدری امتیاز لوراں کی ڈیرہ سید طالب شاہ آمد، سید عدیل عباس شاہ کو مبارکباد، مشاورت

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) سید عدیل عباس شاہ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری۔چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے سپین چوہدری امتیاز لوراں کی ڈیرہ سید طالب حسین شاہ آمد۔گلدستہ پیش کر کے مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید عدیل عباس شاہ نے چوہدری امتیاز لوراں کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔چوہدری امتیاز لوراں کافی دیر ڈیرہ سید طالب شاہ موجود رہے خوشگوار موڈ میں گپ شپ علاقائی سیاسی امور بارے تبادلہ خیالات۔چوہدری امتیازلوراں نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا علاقہ کیلئے بڑا اعزاز انشاء اللہ عوامی خدمت و تابعداری کی مثال قائم کرینگے۔سید عدیل عباس شاہ نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت و تابعداری کی ہے۔ہم چوہدری صاحبان کے مشکور ہیں جنہوں نے ورکر نوازی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔سید عدیل عباس شاہ چوہدری صاحبان کی توقعات پر اتریں گے۔سید عدیل عباس شاہ ہمارے بھائی انشاء اللہ ہمارا ہر قسم کا تعاون انکے ساتھ ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات