آصف علی بھتی قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے، چوہدری امتیاز رنگڑہ

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری امتیاز علی رنگڑہ (جانشین چوہدری مہدی خاں چیئرمین رنگڑہ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے چوہدر ی حسین الٰہی کی سیاست میں آمد سے کامیابیوں کیسفر میں شانہ بشانہ آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے آصف علی بھٹی نے دیانتداری اور مخلوص سے چوہدری صاحبان کی لگائی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے ق لیگ کے ورکرز اور بیرون ملک کے عہدیداران کی مثالی خدمت کر کے چوہدری برادران کا نام روشن کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات