Published: 01-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے)ڈائریکٹر منہاج ماڈل سکول وگرلز کالج فتح پور چوہدری عاصم محمود نے گزشتہ روز منہاج ماڈل سکول و گرلز کالج میں ہونے والے سالانہ ہم نصابی مقابلہ جات کی تقسیم تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی مقابلہ جات کے انعقاد کا اصل مقصد منہاج ماڈل سکو ل و گرلز کالج فتح پور کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بچو ں پڑھائی، لکھائی کے ساتھ ساتھ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے کے لئے حمد، نعت خوانی، بیت بازل، پوائمز، ملی نغموں جیسے دیگر پروگرامز کا انعقاد بھی کراتے رہیں جو الحمد للہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی ہوا اور اسے میں بے شمار بچوں نے حصہ لیا اور اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، چوہدری عاصم محمود نے کہا کہ منہاج ماڈل سکول وگرلزکالج ہر سال صوبہ بھر میں ہمیشہ ٹاپ پوزیشن پر رہا ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کی تربیتی کی جاتی ہے،سکول کی تعلیم سے لے کر کالج تک بچوں کے والدین کے ساتھ بھی مکمل روابط میں رہتے ہیں بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر انہیں زیورتعلیم کے ساتھ کھیلوں کیں طرف بھی راغب کیا جاتا ہے۔