میاں محمد اعجاز، چوہدری اظہر حسین کی جاوید بٹ کے گھر فاتحہ خوانی

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے) ممتاز صنعتکار، صدرکڈنی سنٹرگجرات،صدر انجمن بہبودی مریضاں عزیزبھٹی ہسپتال میاں محمداعجاز،چوہدری اظہرحسین،چوہدری اصغر وممبران بورڈ آف گورنر زاور انجمن بہبود ی مریضاں کے سینئرنائب صدرحاجی ریاض،سرپرست اعلیٰ چوہدری سلیم اختروممبران نے ممتازتاجررہنماجنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں وکڈنی سنٹرگجرات جاوید بٹ کی والد ہ محترمہ کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی اورپسماندگان کے صبروجمیل کی دعا کی جبکہ میاں محمداعجازنے جاوید بٹ کی رہائش گاہ جاکران سے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیرکی اورکہاکہ دکھ وغم کی اس گھڑی میں ہم پسماندہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعا گو ہیں کہ  اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے

آج کا اخبار
اشتہارات