سید عدیل عباس شاہ سے سید شہزاد شاہ سپین کی بڑے وفد کیساتھ ملاقات

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ سے ممتاز بزنس مین سید شہزادشاہ (سپین)کی بڑے وفد کیساتھ ملاقات۔کرنسی نوٹوں کا ہار و گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔سید ظفر شاہ، سید فیصل شاہ ہمراہ تھے۔سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سید عقیل عباس شاہ، سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ،سید ارتضیٰ حیدرشاہ،سید ارباز شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔استقبالیہ کا اہتمام۔سید شہزاد شاہ کافی دیر موجود رہے۔سید شہزاد شاہ نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا بطور مشیر وزیر اعلیٰ انتخاب ضلع گجرات کی سادات برادری کیلئے اعزاز انشاء اللہ چوہدری صاحبان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنی خدمات انجام دینگے۔سید شہزاد شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعمیر و ترقی صرف اور صرف چوہدری صاحبان کی مرہون منت ہے۔جب بھی چوہدری برادرا اقتدار میں آئے گجرات میں ترقی عود آئی۔سید عدیل عباس شاہ نے تمام احباب کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات