Published: 01-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)عدالت عالیہ لاہور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے میاں خورشید احمد سکنہ لدھا سدھا کی فوجداری درخواست نمبر7338/Q/2022کو نسل ملزم کے بیان پر خارج کردی اورہائی کورٹ نے ریکارڈ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق شفقت اللہ بٹ ایڈووکیٹ نے فوجداری استغاثہ برخلاف میاں خورشید احمد، عدنان سعید ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دائر کر رکھا ہے ٹرائل کورٹ نے قبل ازیں میاں خورشید احمد کی درخواست برائے بریت خارج کی میاں خورشیداحمد کی دوسری درخواست برائے اخراج مقدمہ بھی خارج کی، میاں خورشید احمد نے استغاثہ کے اخراج کیلئے ہائی کورٹ رٹ کی، عدالت نے رٹ سماعت کیلئے منظور نہ کی، ملزم کے وکیل کے بیان پررٹ خارج کردی گئی، ملزم کی طرف سے راؤ استفاق احمد خاں ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ٹرائل کورٹ میں مستغیث کی طرف سے خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ چیئر مین انسانی حقوق کمیٹی ضلع گجرات پیروی کررہے ہیں۔