Published: 01-12-2022
گجرات(شاہد رسول سے)ممتاز تاجر راہنما و پاک شمع گڈز کے چیف ایگزیکٹو احسان نبی بٹ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر پہلے شمشیر یافتہ چیف آف آرمی سٹاف ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے حافظ قرآن کا بھی منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نئے آرمی چیف کے دور میں پاکستان مزید ترقی کرے گا ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ جنرل عاصم منیر ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو برؤے کار لائیں گے۔