چوہدری طاہر وڑائچ کٹھالہ، چوہدری صاحبان کی توقعات پر پورا اتریں گے، حاجی الیاس الرحمن

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق تحصیل نائب ناظم،حاجی الیاس الرحمان،چوہدری محمد اشفاق وڑائچ،چوہدری غلام حسین وڑائچ آف کٹھالہ نے مسلم لیگی رہنما چوہدری طاہر وڑائچ کٹھالہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بہترین شخصیت کا انتخاب کیا گیاہے،نومنتخب مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری طاہر وڑائچ کٹھالہ سپین سمیت یورپ اور یہاں ضلع گجرات میں یکساں طور پر اچھی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق دور میں بھی چوہدری طاہر وڑائچ کٹھالہ نے بھرپور خدمت خلق کی،یقینی طور پر گجرات کے شہریوں کی بے لوث خدمت اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

آج کا اخبار
اشتہارات