جماعت نے موقع دیا تو گجرات شہر سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری سجاد احمد لاھنیکا

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)سابق امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری سجاد احمد لاہنیکا نے کہا ہے کہ عرصہ پانچ سال سے عوام کے دل کی آواز دبنگ انداز سے احکام بالا تک پہنچارہا ہوں عوام کی خدمت کے لئے ایم این اے یا ایم پی اے بننا ضروری نہیں لیکن اگر پارٹی نے ٹکٹ دی تو گجرات سٹی سے الیکشن ضرور لڑوں گا ہمارا خاندان کا شمار گجرات کے قدیم رئیس خاندانوں میں ہوتا ہے ہم نے لوٹ مار اور کرپشن نہیں کی بلکہ اپنی جائیدادیں بیچ کر الیکشن لڑا اور عوام کی خدمت کی اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات