Published: 01-12-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سید توصیف شاہ (جمالپور سیداں) نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔گزشتہروز علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ممبر چوہدری اعجاز وڑائچ چک وفد میں ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری ظفراقبال وڑائچ(چوہدری ٹریولز)، چوہدری جمیل دھول ودیگر شامل تھے۔سید توصیف شاہ نے مہمانوں کی آب زم زم و کھجوروں سے تواضع کی۔چوہدری اعجاز وڑائچ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سید توصیف شاہ کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔خوشگوار ماحول میں گپ شپ علاقائی سیاسی صورتحال بارے اہم مشاورت کی گئی۔