یونیورسٹی آف گجرات دو سکالرز کو PHD ڈگریاں تفویض

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض۔جامعہ گجرات کے شعبہ جات بائیو ٹیکنالوجی  اورماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے سکالرمحمدراشد اورشعبہ ماس کمیونیکیشن کی سکالر منیبہ افتخار  کو ان کے متعلقہ شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔ محمدراشد کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی کا فریضہ شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرحماد اسماعیل نے سرانجام دیاجبکہ منیبہ افتخار نے اپنا مقالہ CMCSکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد یوسف کی نگرانی میں مکمل کیا۔ تمام امیدواران کوHECپاکستان کے مقرر کردہ معیار و قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے سکالروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات