Published: 01-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک کی ڈیرہ چوہدری نثار خاں ڈھو پر آمد، چوہدری نثار خاں ڈھو نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا، اس موقع پر نوابزادہ خاقان الملک، چوہدری کاشفمحمود، چوہدری عثمان چوہان بھی موجو د تھے، نوابزادہ طاہر الملک نے ڈیرہ چوہدری نثار خاں ڈھو پر عمائدین یونین کونسل بارو سے ملاقاتیں کیں، چوہدری نثار خاں ڈھو کے ساتھ یونین کونسل بارو سمیت حلقہ پی پی28موجود ہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی، چوہدری نثار خاں ڈھو نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل بارو سے اپنے سنگ دھڑے کی مشاورت اور قیادت کے احکامات کے مطابق مضبوط امیدوار میدان میں لائیں گے اور پہلے سے زیادہ لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے، چوہدری نثار خاں ڈھو نے نوابزادہ طاہر الملک کو بتایا کہ الحمد للہ ہماراسنگ دھڑا بھر پور طاقت کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے ایک دو لوگ ہیں جو اقتدار کی پارٹیوں میں آتے جاتے رہیں جس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارا سنگ دھڑا نوابزادہ طاہر الملک کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہے، نوابزادہ طاہر الملک نے چوہدری نثار خاں ڈھو کی پارٹی خدمات کی تحسین کی کہا کہ یونین کونسل بارو سے ہمیں ہمیشہ جنرل و بلدیاتی الیکشن میں کامیابی ملی چوہدری نثار خاں ڈھو جیسے مخلص ساتھی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں جنہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ خاقان الملک کے اعزاز میں چوہدری نثار خاں ڈھو نے استقبالیہ کا اہتمام کیا۔