والدہ عجزو انکساری کا پیکر انتہائی خدا ترس تھیں، جاوید بٹ

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)صدرمرکزی انجمن تاجران جاویدبٹ نے اپنی والدہ مرحومہ کے ختم قل کے موقع پراشکبارآنکھوں سے انہیں زبردستالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ انتہائی بااخلاق،مہمان نواز،خدمت گزار تھیں ہمیں فخرہے کہ لالہ جی محمد شفیع بٹ مرحوم نے ہمیں معاشرے میں عزت ومقام اورنئی پہچان دی والدہ مرحومہ نے ہمیں دوسروں کاادب واحترام کرناسکھایا مہمانوں کاہمیشہ کشادہ دل سے چہرے پرشکن لائے بغیر پرتپاک استقبال کرتیں،لالہ جی محمد شفیع بٹ کی زندگی کے آخری ایا م میں والدہ مرحومہ نے انکی مثالی تابعداری وخدمت کی،جاوید بٹ کاکہناتھاکہ آج افسوس ہے کہ چند سال قبل لالہ جی شفیع کوبطورگھرکاسربراہ الوداع کیا اوراب اپنی والدہ کوبھی الوداع کررہاہوں اللہ تعالیٰ نے والدہ مرحومہ کو سفید پوشی سے لیکربادشاہی تک پہنچایا مگرہمیشہ عاجزی وانکساری کاپیکررہیں،کڈنی سنٹرگجرات کیلئے انہوں نے اپنی جمع پونجی سے کثیرسرمایہ ڈائلیسزوارڈز کیلئے عطیہ کیا دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ وارفع مقام عطافرمائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات