ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا درجنوں دیہات کا دورہ، ملاقاتیں، بزرگ ساتھیوں کیساتھ مشاورت

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے چھالے شریف میں مسلم لیگی راہنما چوہدری حبیب اللہ، چوہدری غلام سرور،چوہدری احسان نمبردار، میاں اشفاق، چوہدری عاطف لیاقت،چوہدری غضنفر، مرزا شمس بیگ،چوہدری فرحان نوا زچک کمالہ سے ملاقاتیں کیں اور ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کے اعزاز میں پر تکلف عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا انہوں نے پیروشاہ میں ڈیرہ چوہدری عدنان نمبردار پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور چوہدری شہروز عدنان ایڈووکیٹ سمیت دیگر معززین سے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاانکے ساتھ چوہدری شعیب مجید فتح پور، چوہدری طاہر وقار مرزا،چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، ملک اسد اعوان، ملک عمران یاسین و دیگر موجود تھے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں دھمتھل میں چوہدری کریم جٹ کے ڈیرہ پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں انکے مسائل سنے اس موقع پر مہر محمد اشرف کڑیانوالہ بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال، ملک بلال جاذب، ملک ریاض مہر، ملک بشارت اعوان، ملک نبیل اعوان، ملک ذیشان اعوان، علی شان بھٹی،چوہدری رفیق، ملک انور،چوہدری سرور جٹ، حاجی اعظم کمہار،چوہدری الیاس جٹ،چوہدری شاقی جٹ، اخلاق جٹ، عبداللہ گجر، معظم علی، مبشر علی، حنیف شاہ، عبداللہ جٹ، عامر شہزاد، منور احمد و دیگر موجود تھے، آئندہ الیکشن سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے فتح پور میں صاحب بٹ کی وفات پر،ملکپور میں طارق محمود کی وفات پر، دھمہ ملکہ میں ملک اصغر کی وفات پر، ملک خالد کی وفات پر، ٹھمکہ میں چوہدری ذوالفقار کی اہلیہ کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات