”عمران خان قوم کے واحد لیڈر“ انشاء اللہ اگلا الیکشن کلین سویپ ہو گا، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا نے یو سی 9 میں مسافر خان پختون بھائیوں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی اس وقت آئے گی کہ جب عوام اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ اگر عوامی نمائندے آپ کے مسائل حل نہیں کرتے تو آپ ان کو ہار نہ پہنائیں اور نہ ہی استقبال کریں۔ اس وقت لیڈر پاکستان میں ایک ہی ہے وہ عمران خان ہیں۔ عمران خان نے 26 سال صرف یہی سکھایا ہے کہ اپنے حق کیلئے بولیں۔ میں عمران خان کا چھوٹا سا سیاسی ورکر ہوں اور ان کے نظریئے کی وجہ سے سیاست کر رہا ہوں۔ مجھے ایم پی اے اور لیڈر بننے کا شوق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختون بھائیوں نے عمران خان سے بھرپور تعاون کیا ہے اور ساتھ دیا ہے۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ چار سالوں میں اگر آپ کے جو کام نہیں ہوئے ہیں معذرت خواہ ہوں کیونکہ جس جماعت کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا ان کا سیاست کا انداز اور ہے اور عمران خان کی سیاست کے انداز سے اسٹیبلشمنٹ نے ان سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا اتحاد کرایا تاکہ عمران خان اچھی پرفامنس نہ دے سکے۔ پھر بھی اس نے بہت اچھے کام کئے۔ صحت کارڈ بنایا۔ اس پر بھی سیاست نہیں کی آپ کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ بنا دیا۔ اس کارڈ پر اپنی تصویر نہیں لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کا نظام نہیں بدلے گا آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پٹھان بھائی ملک کے جس کونے میں بھی ہیں وہ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے ساتھ دیں۔ عمران خان اگلا الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔ جو کہا ہے وہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مسافر خان، شفیع خان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات