پیپلز پارٹی کے راہمنا چوہدری اعظم کے صاحبزادے کی بارات، نوابزادگان و کائرہ برادران شریک

Published: 01-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر، سابق ناظم چوہدری محمد اعظم کے صاحبزادے چوہدری وقاص اعظم ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،چوہدری اعظم کیصاحبزادے چوہدری وقاص اعظم ایڈووکیٹ کی بارات میں ضلع بھر سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت،گرینڈ مارکی میں بارات کی آمد کا فقید المثال استقبال کیا، چوہدری اعظم کے صاحبزادے چوہدری وقاص اعظم ایڈووکیٹ کی بارات میں بیرسٹر نوابزادہ غضنفر علی گل، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری طاہر زمان کائرہ، صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک،چوہدری ندیم اصغر کائرہ، نوابزادہ اصغر علی، نوابزادہ خاقان الملک،سینئر قانون دان چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد عارف، پیپلز پارٹی گجرات کے صدر چوہدری ضیاء محی الدین،چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری وحیدالزمان ڈوگہ، سابق چیئر مین سید عقیل عباس شاہ، سید سہیل عباس شاہ، سید سجیل عباس شاہ، سابق ڈی اس پی چوہدری افتخار تارڑ، سابق ناظم ملک اسحق اعوان،ٹھیکیدار لیاقت، عامر لطیف طور،سابق چیئر مین مرزا جمشید اقبال،سابق چیئر مین چوہدری رخسار میلو،سید عدیل عباس شاہ،چوہدری وقا ربانیاں، سید ارتضیٰ حیدر شاہ،چوہدری ظفر اقبال بھراج، چوہدری عامر،ڈاکٹر ظفر دیوڑا،چوہدری ناصر ودیگر بارات میں شریک تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات