یونیورسٹی آف گجرات سے تین سکالرز کو PHD کی ڈگریاں تفویض

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض۔جامعہ گجرات کے شعبہ جات انگریزی اور علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق شعبہ انگریزی کی سکالرنازیہ انوراورشعبہ علوم اسلامیہ کے سکالروں طاہر شاہ اور محمد عاصم کو ان کے متعلقہ شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔ نازیہ انور کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی کا فریضہ شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹربہزاد انورنے سرانجام دیا۔طاہر شاہ اورمحمد عاصم نے اپنا مقالہ جات شعبہ علوم اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ریاض محمود کی نگرانی میں مکمل کیے۔ تمام امیدواران کوHECپاکستان کے مقرر کردہ معیار و قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے سکالروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات