گرڈسٹیشن 2 کی مرمت آج مختلف علاقوں میں صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکسین واپڈا ڈویژننمبرI گجرات اورایس ڈی او واپڈا اکرم شہید سب ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق گرڈ اسٹیشن نمبر2 گجرات کی ضروری مرمت کی وجہ سے آج مورخہ2 دسمبر بروز جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی جس سے مختلف فیڈر شاہ جہانگیر روڈ‘ سرکلر روڈ‘ مسلم بازار اور فیضان مدینہ بند رہینگے مختلف علاقے متاثر ہونگے جن میں معین الدین پور سیداں‘ بولے‘ النبی کالونی‘ کامرس کالج‘ غازی کھوکھر‘ محلہ نور پور شرقی‘شاہدولہ روڈ‘ اچا دارہ‘ بیگم پورہ‘ چا ہ بیریوالا‘ مسلم آباد‘ صرافہ بازار‘ تمبل بازار‘ کھاڑی کھوی‘ چوک پاکستان‘ سرکلر روڈ‘ مقبرہ پانڈی شاہ‘ محلہ نور پور شرقی‘ باغ باوا‘ شاہ جہانگیر روڈ‘ رحمت پورہ‘ غازی کھوکھر شامل ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات