گجرات ڈویژن کا فیصلہ تبدیل نہیں ہو گا، کمشنر

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ڈویژن کے فیصلے کو مستقبل میں ریورس کیے جانے کے حوالے سے ایک سوال کیجواب میں کہا کہ تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں کہ علاقوں کو تحصیل، ضلع اور ڈویژن کے کا درجہ ملنے کے بعد انکے نوٹیفکیشن ختم کیے گئے ہوں ان کے بنائے جانے کے حکومتی کابینہ اور سیاسی سطح پر فیصلے طویل مشاورت کے بعد ہوتے ہیں جسکا کریڈٹ انہی کو حاصل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے سب جانتے ہیں کہ جو بھی ایسا اقدام کرنیکی کوشش کریگا اسے عوامی پذیرائی ملنا مشکل ہوجائیگاانشاء اللہ ڈویژن کا درجہ برقرار رہیگا ڈویژن بننا میرٹ، آبادی اور انتظامی و سیاسی لحاظ سے وقت کی ضرورت تھا تاہم گجرات ڈویژن کے فلی فنکشنل ہونے میں کچھ وقت ضرور لگے گا 

آج کا اخبار
اشتہارات