قومی و لوکل اخبارات، ٹی وی چینلز 100 کے سے زائد نمائندے پر یس کلب کے ممبر ز، ملک شفقت اعوان

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)صدر گجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان نے کمشنر گجرات ڈویثرن احمد کمال مان سے ملاقات کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گجرات پریس کلب کے ممبران کی تعداد 100ہے قومی اخبارات، ٹی وی چینلز اور لوکل اخبارات کے تمام نمائندے گجرات پریس کلب کے ممبران ہیں اور تمام ممبران پروفیشنل اور تعلیم یافتہ ہیں ملک شفقت اعوان نے کہاکہ گجرات پریس کلب کا آئین ہے اور تمام فیصلے آئین کے تحت کئے جاتے ہیں اور میرٹ کویقینی بنایا جاتا ہے گجرات پریس کلب کے ممبران اگر آئین اور میرٹ کی خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا اسی لیے گجرات پریس کلب ایک معیاری ادارہ ہے پریس کلب کے تمام ممبران بلیک میلنگ سے بالا تر ہو کر صحافت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہر سال 31دسمبر کو گجرات پریس کلب کے الیکشن ہوتے ہیں ایک سال کے لیے منتخب کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات