گجرات پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ، انتظامیہ کیساتھ مثالی تعاون، طفیل میر

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق صدر گجرات پریس کلب گروپ لیڈر طفیل میر نے کمشنر گجرات ڈویثرن احمد کمال مان سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ گجرات پریس کلب ضلع کا ایک فعال ادارہ ہے اور ہمارے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں ان اچھے تعلقات کی وجہ سے اداروں کے ساتھ ملک کر شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ سابق صدر عبدالستارمرزا نے کہاکہ شہراور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم ماضی میں بھی اداروں کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ چلیں گے خصوصی طور پر کمشنر گجرات احمد کمال مان جہاں بھی شہر اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے ہم ان کے کندھوں سے کندھا ملا کر چلیں گے۔ سابق صدر راجہ تیمور طارق نے کہاکہ گجرات پریس کلب سے وابستہ تمام جرنلسٹ نہ صرف تعلیم یافتہ ہیں بلکہ اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اداروں کا ساتھ دیا ہے۔سابق جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر نے کہاکہ ڈویثرن بننے کے بعد گجرات میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل ہو نا چاہیے۔سابق جنرل سیکرٹری چوہدری سعید احمد نے کہاکہ گجرات پریس کلب پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایک مضبوط ادارہ ہے گجرات پریس کلب کو مضبوط بنانے میں ہمارے سینئرز کا بہت اہم کردار ہے۔صحافی ذوالفقار شاہ نے کہاکہ گجرات پریس کلب کے قائدین نے ہمیشہ ہماری سر پرستی کی ہے اتفاق اور اتحاد کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں جس سے گجرات پریس کلب کا مقام بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات