پریس کلب قیادت نے ہمیشہ فیلڈ ورکر صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، سید نوید شاہ

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ نے کہاکہ گجرات پریس کلب کے انتظامیہ کیساتھ ہر دور میں اچھے اور مثالی تعلقات رہے ہیں پر یسکلب کی قیادت نے ہمیشہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کی سرپرستی کی ہے مثبت اور معیاری صحافت کرنے پر زور دیتے ہیں اسی لیے ہی ہمارے ممبران ذمہ دار صحافی ہیں پریس کلب میں نئے ممبر بنانے کیلئے میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے صحافتی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے نئی ممبر شپ کیلئے ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ٹیسٹ پاس کرنے والے صحافی کو 3سال کیلئے ایسوسی ایٹ ممبر بنایا جاتا ہے اور اسے تین سال بعد کنفرم ممبر کر دیا جاتا ہے تین سال بعد وہ ممبر ووٹ کا حق رکھتا ہے گجرات پریس کلب اپنی الگ شناخت بنا چکا ہے جس میں ہمارے بڑوں کی محنت ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات