آصف علی بھٹی اوورسیز کمیشن کو فعال بنانے اہم کردار کریں گے، نعمان خالد جوڑا

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماچوہدری نعمان خالد آف جوڑا اور چوہدری محمد سعید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران بالخصوص کمانڈر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی ورکر نواز اور دھڑے نوازی کی سیاست میں پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہیں، آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے آصف علی بھٹی نے دیانتداری اور مخلوص سے چوہدری صاحبان کی لگائی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے ق لیگ کے ورکرز اور بیرون ملک کے عہدیداران کی مثالی خدمت کر کے چوہدری برادران کا نام روشن کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات