Published: 02-12-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیسسے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔