Published: 02-12-2022
گجرات (صہیب سرور سے) ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت مرزا سرفراز بیگ نے کہا کہ چوہدری صاحبان کے گھرانہ سے میرا 40 سال کا تعلق ہے، چوہدری ظہور الٰہی خاندان کیلئے ہم نے اپنی زندگی وقف رکھی اور قربانیاں دیں اور کوئی مفاد حاصل نہیں کیا،1994 کے اپوزیشن دور میں میں نے تحریک نجات کی کپتانی کی، اس دوران مجھ پر سیاسی طور پر قتل کاجھوٹا مقدمہ 302 بنایا گیا جس کی پاداش میں نے 6 ماہ ناحق جیل بھی کاٹی، اب جی ٹی روڈ پر ہمارا ساڑھے گیارہ کنال رقبہ زبردستی ہتھیایا جا رہا ہے، جس کا ہمیں کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی زمین کا کوئی ریٹ طے کیا گیا ہے، یہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے ساتھ سرا سر زیادتی اور ظلم ہے، ہماری حق تلفی ہو رہی ہے ہم حق پر ہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی ایم این اے حلقہ این اے 69 سے پر زور اپیل ہے کہ ہماری دادرسی کی جائے