چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز مین چک نتھیہ بڑا شمولیت اکٹھ 55خاندانوں کا ستاھ نبھانے کا عزم

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 71چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں سرائے عالمگیر کے گاؤں چک نتھیہ میں بڑا شمولیتی اکٹھ، مختلف برادریوں کے معززین و سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے چوہدری موسیٰ الٰہی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے با قاعدہ طور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، گاؤں چک نتھیہ (ڈیرہ میانیاں دا) پر عظیم الشان اکٹھ کا انعقاد ہو ا جس میں ممتاز شخصیات میاں محمد آصف، چوہدری افتخار مشتاق،چوہدری حبیب نے اپنے 55خاندانوں کیساتھ چوہدری موسیٰ الٰہی حمایت کا اعلان کیا شمولیت میں اہم کردار مسلم لیگی راہنما چوہدری جاوید اختر باہووال، چوہدری محمد شریف، مہر ظفر اقبال نے ادا کیا، چوہدری موسیٰ الٰہی نے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں ویلکم کیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا شمولیت اکٹھ سے چوہدری موسیٰ الٰہی، چوہدری جاوید اختر باہووال، میاں محمد آصف نے خطاب کیا چوہدری موسیٰ الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ساتھیوں کو عزت دی اور کبھی انہیں خاندان سے علیحدہ نہیں سمجھا یہی وجہ ہے کہ ہمارے لاہور، اسلام آباد، گجرات کے تمام گھروں میں ہمارے ساتھیوں اور عوام کیلئے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے رہتے ہیں ہم آنے والے مہمانوں کو اپنے لئے اللہ کی طرف سے نعمت سمجھتے ہیں اور کبھی کوئی تفریق نہیں کی چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکی توقعات پر پورا اتروں گا اور انکے علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انکے خدمت مشن میں ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے اور مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے 

آج کا اخبار
اشتہارات