ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ، میاں ناظم وڑوا کی نماز جنازہ میں شریک

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں دڑوا میں مسلم لیگی راہنما صاحبزادہ میاں محمد ناظم حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا انہوں نے صاحبزادہ میاں محمد امتیاز سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم صاحبزادہ میاں محمد ناظم حسین کے ساتھ گزرے لمحات اور پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔

آج کا اخبار
اشتہارات