چوہدری حسن جاوید، ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر زاہد ظہیر، اصغر پسوال کے اعزاز میں زاہد سلیمی کا عشائیہ

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن سابق امیدوارصوبائی اسمبلی زاہد حسین سلیمی نے اپنی رہائش گاہ شادمان کالونی میں احباب کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا،عشائیہ میں ممتازصنعتکار سروس انڈسٹری کے ڈائریکٹرچوہدری حسن جاوید، امیرجماعت اسلامی پنجابڈاکٹرطارق سلیم، تحصیل صدرسابق فیڈرل جج چوہدری اصغرپسوال ایڈوکیٹ،پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیر،سٹی صدر میرانجم، سید سہیل عباس شاہ معین الدین پور،جنرل سیکرٹری عامرلطیف طور، ضلعی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی خواجہ حماد اکرم، ودیگرشریک ہوئے اس موقع پر خوشگوارموڈ میں گپ شپ کی گئی بالخصوص گجرات کی سیاسی صورتحال اورملکی صورتحال پرتبادلہ خیالات کیاگیا پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرنے مرحوم چوہدری احمدمختارکے بھتیجے چوہدری حسن جاوید سے کہاکہ اہل گجرات کامطالبہ ہے اورآپ پراہل گجرات کا قرض ہے کہ آپ گجرات سے الیکشن لڑیں اورسیاست کریں چوہدری حسن جاوید نے مثبت ردعمل کااظہارکیااورکہاکہ وقت آنے پر گجرات کی عوام کومایوس نہیں کریں گے اورعوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات