Published: 10-12-2022
گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات ہائی وے سرکل میں منڈی بہاؤ الدین کی کروڑ وں روپے مالیت کی آٹھ ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر گذشتہ روز ہوئے ٹینڈروں میں مقابلہ کروایا جاتا تو کروڑوں روپے کی بچت ہونا تھی متاثرہ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ایکسین نے ساڑھے چار فیصد زائد قیمت پر ٹھیکے فروخت کیے ہیں حالانکہ یہی کام وہ کم قیمتوں پر کرنے کو تیار ہیں ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران بھی پورے نہ ہوئے تھے ڈی سی کا نمائندہ نہیں ہوتا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خود آنے کی بجائے اپنے نائب قاصد کو بجھوادیتاہے چیف انجینئر سہیل اکرم نے انکوائری شروع کردی ہے۔