کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگنے کہا کہ تمام تحصیلوں میں کسانوں کو ڈیمانڈ کے مطابق یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی، کسان بھائیوں کی سہولت کے لئے یوریا کھاد کی ڈیجیٹل نظام کا آغاز کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کھار ڈیلرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں جس علاقے میں کھار کی زیادہ ڈیمانڈ ہے وہاں یوریا کھاد فراہم کی جائے، ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور مہنگی کھاد بیچنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ امپورٹڈ یوریا کے کوٹے میں اضافے کے لیے سیکٹری زراعت سے ڈیمانڈ کی جائے، کسان بھائیوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے ان کی مکمل راہنمائی کی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات