Published: 10-12-2022
گجرات(صہیب سرور سے)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سینئر ترین جہاندیدہ سیاستدان ہیں سیاست کے اتار چڑھاؤ سے بخوبی آشنا اور عوام کی خدمات کاجذبہ رکھتے ہیں جب بھی ان کو موقع ملا انہوں نے گجرات کے لئے تاریخی میگا پراجیکٹ دیئے گجرات یونیورسٹی اور گجرات کو ڈویژن بنانا ان کی ہی اہل گجرات سیمحبت کی مثال ہے ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد چوہدری بابر طارق دراجی نے دراجی ہاؤس شادیوال میں مبارکباد دینے کے لئے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے والد محترم کے عوامی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کریں گے، اس موقع پر چوہدری عبد الرحمن طارق دراجی بھی موجود تھے۔