میگا پراجیکٹس کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل معیار کا خیال رکھا جائے، کمشنراحمدکمال مان

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ تمام اضلاع میگا پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں، اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نیگجرات ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ، ایس ای ہائی وے مہر محمد عظمت، سی ای او  ایکسیئن پبلک ہیلتھ کاشف منہاس اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے جاری اسیکموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، میگا پراجیکٹس کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل روکاوٹ کو فوراً دور کیا جائے،تمام محکمے ہیلتھ، ایجوکیشن، اسپورٹس، لوکل گورنمنٹ، ہائی ویز اور بلڈنگز تمام جاری اسکیموں میں معیار کا خاص خیال رکھیں ہر مرحلہ پر میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین میں بھی جاری میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل کے آڑے نہ آنے دیا جائے  جہاں جہاں فنڈز درکار ہیں فوری طور پر متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں۔کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ہدایت کی کہ تمام افسران باقاعدگی سے جاری منصوبوں کا دورہ کریں، معیار کو یقینی بنانے کے لیے لوکل کمیونٹی کی رائے کو بھی شامل کیا جائے، سست رفتار ٹھیکے داروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات