Published: 10-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)محلہ نور پور شرقی میں حافظ آباد سے دم کرانے آئی خاتون کے ساتھ دم کرنے والے ملزم محمد یونس کی اک دم زیادتی،خاتون نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں مقدمہ درج کردیا، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ خاتون عظمی رفیق ساکن ضلع حافظ آباد اپنی پھوپھی کے گھر گنجاہ آئی ہوئی تھی کہ اس کی پھوپھی کی پڑوسن نے اس کو کہا کہ وہ محلہ نور پور شرقی کے حاجی محمد یونس سے دم کروائے اس کے سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، جس پر عظمیٰ بی بی حاجی محمد یونس کی رہائشگاہ نور پور شرقی پہنچی تو ملزم نے اس کو بوتل سے پانی پلایا جس سے خاتون بے ہوش ہوگئی ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون کو ہوش آیا تو ملزم نے خاتون کو دھمکایا کہ وہ تو ایسے ہی دم کرتا ہے کسی کو بتایا تو دم اثر نہیں کرے گا اور مسئلہ حل نہیں ہوگا، خاتون نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں مقدمہ درج کروادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔