Published: 10-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے سرویلنس کو موثر بنایا جائے، بچوں کی نشوونما کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی خصوصی نگرانی کریں،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی آڈٹ کو مزید سخت کریں تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے لئے بہترین سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمدآصف, انٹامالوجسٹ میڈیم ثمینہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ضلع بھر اب تک 128 ڈینگی کے مریض کنفرم ہوچکے ہیں،ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نگرانی یقینی بنائی جائے،ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش ہوسکتی ہے ان کی نگرانی سخت کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے کے ساتھ ساتھ جنرل پریکٹیشنر بھی ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر کی ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ صحت کے افسران ڈینگی سرویلنس میں بوگس سرگرمیوں کی نشاہدہی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن عامر شہزاد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی کا استعمال کریں۔