Published: 10-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین حسین لوورز ضلع گجرات چوہدری عبدالرحمن گجر گندرہ نے ممتاز شخصیت سیدتوصیف شاہ سے انکی رہائشگاہ جمال پور سیداں میں ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا چوہدری عبدالرحمن گجر گندرہ نے مٹھائی کی ٹوکری اور گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی اس موقع پر مرزا ارسلان، مرزا سنی، عامر عباس و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں بہت سے لوگوں کے پاس دولت سرمایہ ہے مگر اللہ تعالیٰ اسے ہی اپنے اور اپنے محبوب کے پاس بلاتا ہے جسے وہ چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب فرمائے۔