Published: 10-12-2022
کنجاہ(نمائندہ ڈاک) چوہدری نواب علی وڑائچ مرحوم ٹرسٹ، شفقت بیگم و اشفاق محمود وڑائچ مرحوم شیلٹر ہوم کا افتتاح کمشنر ڈویژن گجرات احمد کمال مان نے کیا، مہمانوں کا استقبال انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ، چوہدری محمد اشرفگوندل، چوہدری مدثر وڑائچ ذیلدار، چوہدری جاوید اقبال آف ماجرہ، چوہدری نوید فاروق گوندل، فیصل ارشد تارڑ، سعید احمد چٹھہ نے کیا۔مہمان خصوصی جب شیلٹر ہوم پہنچے تو انہیں طلائی ہار پہنا ئے گئے اور انہیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر حاجی بشیر چٹھہ، شہزادہ طاہر یوسف، سیٹھ قمر خورشید صراف، ملک نثار احمد، ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ، ڈاکٹر محمد اکرم کنجاہی، قاری مقبول احمد قادری، محمد افضال رانجھا، حکیم لیاقت علی بٹ، چوہدری نوید فاروق گوندل، چوہدری آصف عرفان گوندل، طارق محمود بٹ، منشی پہلوان، محمد اشرف نائیک، اختر محمود گاکھڑیہ، بشارت ذیلدار، علی اسلم وڑائچ، کرنل حسنات احمد سوہی، باؤ ماجد، سعید چٹھہ، حاجی نور محمد آرائیں، محمد منیر آرائیں، ناصر گوندل، ڈاکٹر عبدالمالک، محمد ارشد واپڈا والے، مہر اقبال ناصر، ماسٹر عنصر محمود،عبدالحفیظ صراف، ماسٹر شوکت محمود، میر محمد رزاق، ماسٹر احسان اللہ کھوکھر، حق نواز نائب تحصیلدار، منیر صابری کنجاہی، منیر چشتی کنجاہی، سعید اختر سعیدسمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جنہیں اشرف وڑائچ کی اہلیہ روبینہ اشرف نے خوش آمدید کہا،تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض احسان فیصل کنجاہی نے سر انجام دئیے اور اشرف وڑائچ کو شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر شریف کنجاہی ایوارڈ پیش کیا اور حکیم لیاقت علی بٹ نے شیلٹر ہوم کے لئے دینی کتب کا تحفہ پیش کیا، اور اشرف وڑائچ نے قمر الزمان کو ایک سال کی قلیل مدت میں عمارت مکمل کرنے پر شیلڈ پیش کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر احمد کمال مان نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ شیلٹر ہوم علاقے بھر کا واحد اور منفرد فلاحی منصوبہ ہے جسے اشرف وڑائچ نے اپنی زیر نگرانی مکمل کروایا، اشرف وڑائچ نے اپنے والدین کو شیلٹر ہوم کی شکل میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے معاشرے میں ایسے منصوبے لوگوں کو پیش کرنے چاہیے تقریب سے دیگر خطاب کرنے والوں میں اشرف گوندل، قاری مقبول، افضال رانجھا، سیٹھ قمر خورشید صراف، سرپرست اعلیٰ پریس کلب کنجاہ محمد بلال بٹ، جاوید اقبال ماجرہ نے بھی خطاب کیا اور اشرف وڑائچ کو اس بہترین منصوبے پر خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ میں دیا گیا۔