Published: 10-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے کہا کہ میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے ڈمپنگ پوائنٹس سے 100 فی صد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جائے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل سروسز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ، چیف آفیسر ڈنگہ ارباب عارف اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا شہر میں صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے، تمام سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے، جہاں ضرورت ہو سینٹری اسٹاف کو دوسری شفٹ میں لگایا جائے۔انہوں نے کہا تمام خراب مشینری کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے افسران باقاعدگی سے اپنی اپنی حدود میں وزٹ کریں اور صفائی کو 100 فی صد یقینی بنایا جائے،پارکس کی تزئین و آرائش، میڈینز گرین بیلٹس کی صفائی روزانہ کی بنیاد کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ تمام اسٹریس لائٹس کا فنکشنل کیا جائے، شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے، پارکس کی تزین و آرائش کروائی جائیشہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے ہدایت کی کی شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے اس سلسلہ میں تمام میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیاں شکایات سیل قائم کریں،سروسز کو بہترین انداز میں شہریوں کو فراہم کی جائیں۔