ریلوے روڈ کی ممتاز کاروباری شخصیت مرزانواز کی اہلیہ کا ختم قل، ممتاز شخصیات شریک

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)نواز مغل آفس فرنیچرز ریلوے روڈ کے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نواز سابق کونسلر کی اہلیہ محترمہ اور مرزا مظہر اقبال‘ مرزا خالد محمود مغل‘ مرزا قیصر محمود مغل‘ مرزا شاہد محمود مغل کی بھاوج کا ختم قل جامع مسجد کرمالٰہی المعروف صوفی مسجد میں پڑھاگیا۔ نوجوان عالم دین خالد مصطفائی نے مرحومہ کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی۔ محفل میں شامل افراد میں مرزا فیضان خالد‘ مرزا ریحان خالد‘ مرزا اویس عرفان‘ مرزا عثمان‘ مرزا فرقان نواز‘ مرزا علی نواز‘ جاوید بٹ‘ مرزا اویس عرفان‘ مرزا عثمان‘ مرزا تنویر افضل‘ مرزا عاطف‘ مرزا احمد‘ مرزا زین شاہد‘ مرزا ارسلان مظہر‘ ڈاکٹر نسیم مغل‘ اسد مغل آف کراچی پلائی ووڈ‘ ڈاکٹر عرفان اکبر وڑائچ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی‘ رانا ذوالقرنین سمیت دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات