Published: 11-12-2022
لندن(ڈاک رپورٹ) وفاقی وزیر چوہدری سالکحسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کر دی تھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔