Published: 11-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ کے سنیئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے سنیئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ ایم داؤد خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایم داؤد خان نے سازی زندگی صحافت کا پرچم بلند رکھا اور صحافی برادی کے حقوق اور انکی فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور صحافی وہ انتہائی غیر جانبداری سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے تھے۔ ان کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔