چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں محلہ شہید اں مہے کلاں چک نتھہ میں شمولیت اجتماعات

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) چوہدری موسی الٰہی کے اعزاز میں سرائے عالمگیر کے محلہ شہیداں۔مہے  کلاں اور چک نتھے میں  شاندار شمولیتی اکٹھ کے اہتمام۔سابق چئیر مین یونین کونسل کھمبی چوہدری عبدراؤف مرحوم کی پوری فیملی نے چوہدری موسیٰ الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چک نتھے کے میاں برادران میاں  آصف محمود اور ان کے عزیز واقارب نے بھی چوہدری موسی الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔محلہ شہیداں میں نثار بٹ مرزا اجمل راجہ راشد اور ان کے ساتھیوں نے چوہدری موسی الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا تقریبات میں آمد پر چوہدری موسی الہی کا پرتپاک استقبال۔کرنسی نوٹ نچھاورکیے گئے جبکہ مالا پہنا کر چوہدری موسی الہی کا استقبال کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔جبکہ بعدازاں ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی۔ سابق چئیرمین چوہدری عبدالروف کے بھائی چوہدری شفقت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری موسی الہی نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کرکے دل جیت لیے ہیں۔چوہدری موسی الہی  نے جو بات کی وہ پوری کی۔انہتائی کم وقت میں لوگوں کے دلوں میں گھر بنایا۔یہی وجہ ہے جہ آج اپنے پورے سنگ ڈھڑے کے ساتھ یہ اعلان کرتے  چوہدری موسی الہی کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔بعد ازاں سابق کونسلر چوہدری فیصل  نے نئے شامل ہونے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اور یقین دلاہا کہ آپکو کسی مقام پر  مایوسی نہیں ہوگی۔جبکہ چک نتھے سے میاں آصف اور محلہ شہیداں سے نثار بٹ نے بھی پرجوش خطاب کیے اور باقاعدہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چوہدری عدالت حان مہے کلاں ماسٹر افتخار مہے کلاں چوہدری واصف چوہدری مراتب۔چوہدری وجاہت چوہدری بشارت مہے کلاں مرزا راشد مرزا بشارت چوہدری سلیمان چوہدری بلال چوہدری جاوید چوہدری مرتضی راجہ الطاف راجہ جمیل ملک عباس چوہدری افتخار مشتاق خالد محمود مہناس عرفان میاں محمد راشد محمد ارمان علی حسنین محمد شہزاد چوہدری اللہ دتہ سائیں گوگا چوہدری محمد شریف خانپور۔ نمبردار چوہدری غضنفر حسین کھرکا۔قمر شہزاد کنیال۔خاجی محمد اشتیاق۔میاں محمد شکیل احمد چوہدری تعارف۔چوہدری عارف۔مہر زمان۔خاجی محمد افضل دیگر موجود تھے

آج کا اخبار
اشتہارات