نوابزادہ حیدر مہدی کا درجنوں دیہات کا دورہ، چوہدری میر باز عالم گڑھ کے ڈیرہ پر ملاقاتیں

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ حیدر مہدی کا حلقہ این اے68کا دورہ، درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی، عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں، بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سابق وائس چیئر مین چوہدری رحیم اختر سرکیاں، چوہدری ہمایوں شکیل، چوہدری ذوالفقار، چوہدری یعقوب گجر بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ حیدر مہدی نے گاؤں عالم گڑھ میں چوہدری میر باز خاں کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، مٹھائی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، بعدازاں نوابزادہ حیدر مہدی نے چوہدری یعقوب گجر، چوہدری ذوالفقار، چوہدری رحیم اختر سرکیاں سے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر بھی ملاقاتیں کیں، موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا گیا، آئندہ بلدیاتی و جنرل الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،چوہدری رحیم اختر سرکیاں، چوہدری ہمایوں شکیل ودیگر معززین نے نوابزادہ حیدر مہدی کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہمارا سنگ دھڑے پوری قوت کے ساتھ نوابزادگان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحدو منظم ہے اور آنے والے بلدیاتی و جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، چوہدری میر باز عالم گڑھ اور چوہدری ہمایوں شکیل کی طرف سے نوابزادہ حیدر مہدی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات