Published: 11-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوا رصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، مختلف تقریبات میں شریک ہوئے ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے کسوکی ڈیرہ چوہدری خیام وڑائچ پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی جہاں آمد پر انکا شایان شان استقبال کیا گیا مسلم لیگی راہنما ؤں چوہدری سکندر وڑائچ، چوہدری علی وڑائچ،چوہدری پرویز ممبر،چوہدری احسان،چوہدری الطاف، سید اسد بخاری،چوہدری اسلم، ماسٹر محمد اصغر،چوہدری سعد اشرف، صاحبزادہ منظور نے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسوکی والوں نے ہمیشہ چوہدری صاحبان پر بھرپور اعتماد کیا ہے کسوکی سمیت ملحقہ دیہات چوہدری صاحبان کا مضبوط قلعہ ہے آنے والے الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی کو تاریخی لیڈ سے کامیاب کروائیں گے کسوکی، چوپالہ میں کروڑوں روپے کے پراجیکٹس چوہدری حسین الٰہی کے عوام سے پیار کا ثبوت ہے ہم سے جتنا آپ محبت خلوص کرتے ہیں اس سے ڈبل واپس لوٹائیں گے بعدازاں انہوں نے ماجرہ میں سید اصغر شاہ، سید طاہر الحسن شاہ، سید علی امیر شاہ، سید سبطین شاہ، چوہدری شیراز ماجرہ،چوہدری محی الدین ماجرہ، سید وقاص شاہ، سید محسن شاہ سمیت دیگر بزرگوں نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ڈاکٹر سید علی اکبر شاہ، میاں ندیم اقبال سرہالی،چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، ملک اسد اعوان و دیگر موجود تھے۔