Published: 11-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ وہند کے قریب آتش بازی کے سامان سے لدا مزدہ ٹرک نمبر CAN.053-NWFPالٹ گیا جس کا نامعلوم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا اس دوران آزاد کشمیر سے آنے والی مال ڈنگر سے لدی گاڑی ہنڈائی الٹے ٹرک سے جا ٹکرائی اس دوران پیچھے سے آنے والا ڈمپر بھی ٹکرا کر الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں ہنڈائی گاڑی کا ڈرائیور انصر محمود، ساکن میر پور آزاد کشمیر ہینو ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور حبیب الرحمن ساکن بلدیہ ٹاؤن کراچی ہنڈائی گاڑی کا سوار انصر محمودجاتلاں آزاد کشمیر اور محمد رمضان ساکن ملتان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بھینس ایک گائے ایک کتا بھی مر گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال پہنچایا،پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے نامعلوم مزدہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ہسپتال بھجوایا۔