Published: 11-12-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت، عوامی خدمتگار الحاج شیخ عبدالخلیل مرحوم کے صاحبزادے ناروے کے ممتازبزنس مین،منیجنگ ڈائریکٹر اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طارق محمودگزشتہ روزپاکستان پہنچ گئے ایئرپورٹ پردوست احباب وفیملی ممبران نے ان کاپرتپاک خیرمقدم کیا،شیخ طارق محمود دورہ پاکستان کے دوران مختلف شادی تقریبات اورسیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،،شیخ طارق محمود کی پاکستان آمد کے موقع پرڈیرہ الحاج شیخ عبدالخلیل لالہ موسیٰ کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں معززین شہرسمیت ضلع بھرکی ممتازسیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے ڈیرہ پرآکرانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔