چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی نے PDM کے غبارے سے ہوا نکال دی، بابر طارق دراجی

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی بہترین اور عوام دوست پالیسیوں سے مسلم لیگ ق کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے گجرات میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری بابر طارق دراجی نے دراجی ہاؤس میں مبارکبادد ینے کے لئے آئے وفود سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا اتحاد مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے دونوں جماعتوں کے قائدین کی بہتر حکمت عملی سے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں عوام کی خدمت و تابعداری ہمارن نصب العین ہے جس کو ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے، جب بھی الیکشن ہوں گے مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کا اتحاد بھر پور کامیابی حاصل کرے گا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے آزاد کروا کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات