Published: 11-12-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے رہنما صدرکھاریاں بارسید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹرسینئرصحافیقاضی ایم داؤد خان کی وفات پرگہرے دکھ کااظہار کیاہے اورمرحوم کوخراج تحسین پیش کیا،سید ضیاء اللہ شاہ نے کہاکہ مرحوم ایم داؤد خان پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرتے رہے اور وہ اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی برائیوں کے خلاف جہاد کرتے رہے ان کی وفات گجرات کی صحافت کے لئے سانحہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبروجمیل عطا فرمائے۔