چوہدری بابدر طارق دراجی سے ایڈ ورٹائز منٹ ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)ایڈورٹائز منٹ ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کی شادیوال دراجی ہاؤس جا کر چوہدری بابر طارق دراجی، چوہدری  عبد الرحمن طارق دراجی کو مبارکباد پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کی، مبارکباد دینے والوں میں صدر شہباز ڈوگہ، سینئر نائب صدر شبیر حسین جرال، چیئر مین ملک شہباز، نائب صدر چوہدری کامران گھمن، سینئر نائب صدر سید بلاول شاہ، ملک اسد صادق، ندیم زاہد ودیگر شامل تھے، صدر چوہدری شہباز ڈوگہ، سینئر نائب صدر شبیر حسین جرال ودیگر نے کہا کہ چوہدری بابر طارق دراجی کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے وہ بطور مشیر عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت و تابعداری کریں گے، چوہدری بابر طارق دراجی نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات