داؤد خان بہترینا نسان اور مزدور دوست تھے، شیخ گلریز نبی

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ داؤد خان کی وفات پر ممتاز بزنس مین شیخ گلریز نبی نے اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ  داؤد خان کی اچانک وفات سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ مرحوم گجرات کی صحافت میں اہم مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے مثبت صحافت کو فروغ دیا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ روزنامہ جذبہ کے مینجنگ ڈائریکٹر راجہ تیمور، سلمان تیمور، عمر طارق سے انہوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔شیخ گلریز نبی نے کہا ہے کہ داؤد خان ایک ملنسار، غریب پرور اور جرأت مند مزدور لیڈر بھی تھے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات