کمشنر احمد کمال مان کا محلہ چاہ ترہنگ پرانی سبزی منڈی دورہ

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)کمشنر گجرات ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن احمد کمال مان کا چاہ ترہنگ، پرانی سبزی منڈی کے علاقے کا دورہ کیا، ترقیاتی اسکیموں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،ایکسیئن میونسپل کارپوریشن محمد ریاض ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات احمد کمال مان نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے میرٹ اور قوانین کے مطابق دئیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے۔  کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل بہترین سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،نکاسی آب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے

آج کا اخبار
اشتہارات